بنجول ،20مئی(ایس او نیوز/آئی این ایس انڈیا)گیمبیا کی ایک عدالت نے ایک صحافی کے قتل کے الزام میں دو سابق فوجیوں کے نام گرفتاری وارنٹ جاری کر دیے ہیں۔ سن دو ہزار چار میں رونما ہونے والے قتل کے اس واقعے میں ملوث قرار دیے جانے والے یہ دونوں سابق فوجی اہلکار اس مغربی افریقی ملک سے فرار ہو چکے ہیں۔ گیمبیا کے وزیر اطلاعات نے کہا کہ سابق صدر یحییٰ جامع کے دو عشروں پر محیط دور اقتدار کے خاتمے کے بعد اب جرائم میں ملوث کسی بھی مجرم کو کوئی رعایت نہیں دی جائے گی۔ اے ایف پی اور رپورٹرز ودآؤٹ بارڈرز کے نامہ نگار ڈیدا ہائدارہ کو سن دو ہزار چار میں دارالحکومت بنجول کے نواح میں فائرنگ کر کے ہلاک کیا گیا تھا۔